پیر,  09  ستمبر 2024ء
پہلے ووٹ ڈالونگا،دلہابارات چھوڑ کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

محراب پور(روشن پاکستان نیوز)سندھ کے شہر محراب پور میں ایک دولہا بارات لے کر روانہ ہونے سے قبل ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں ایک نوجوان دولہا نے شادی کے موقع پر اپنے قومی فریضے کی ادائیگی کو اولیت دی اور بارات لے کر دلہن کے گھر روانہ ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

بابر راجپوت نامی یہ دولہا این اے 205 کا ووٹر ہے جہاں اس نے دلہنیا لانے کے لیے نوابشاہ روانگی سے قبل متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News