بدھ,  18  ستمبر 2024ء
چیف جسٹس نے قائداعظم ریذیڈنسی سے منسلک اراضی بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بلوچستان حکومت کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی ہے۔

قاضی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھا ہے ، خط پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط بھی موجود ہیں۔

خط کے متن کے مطابق 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قاضی فیملی نے اپنی زمین قوم کے لیے عطیہ کی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کا مشیر بننے کی درخواست قبول کرلی

خط کے مطابق عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائدِاعظم ریذیڈنسی کے ساتھ واقع ہے ، اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر استعمال کے لیے ہو گی، قاضی خاندان کی یہ اراضی 14 اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News