هفته,  12 اکتوبر 2024ء
عوام میں شعور کا عمل ضروری، 75سالوں سے جاری استحصال کیسے ختم ہوگا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات کیلئے مہم ، سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو ز وائرل ہورہی ہے جس میں ووٹرز اپنے نمائندوں سے سوال کرتے ہیں کہ کسطرح 75سالوں سے ہمارا استحصال ہورہاہے۔ عوام میں شعور کا یہ عمل بہت ضروری ہے۔

پانچ سال کیلئے منتخب حکومت عوام کی مستقبل اور بہترین معاشی پالیسیوں کی ضمانت دیتی ہےلیکن یہاں سارا سسٹم الٹا ہے پاکستان میں نمائندے انتخابات پر کروڑوں روپے لگا دیتے ہیں ۔پھر یہ پیسے ہو ڈبل کرکے بناتے ہیں ۔عوام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ نمائندےعوام کے ٹیکس کے پیسے پر مزے اور عیاشیاں کرتے ہیں۔

ووٹ دیں مگر ذمہ داری سے۔سب ملکر ایک قوم بنیں جو واقعی ہمارے قائد محترم قائد اعظم ایک سچے لیڈر کے لیے ، یہ نہیں کہ ہم نے ان کی بہن کو بھی معاف نہ کیا ان کی تصاویر کی بےحرمتی کی اور ہم ایسے بھی ہیں پہلے خواتین کی تذلیل کرتے ہیں سیاست میں بعد شیر وشکر ہو جاتے ہیں سیاست میں تو اخلاقیات کو سب سے پہلے درجہ ملنا چاہیے۔

مزید خبریں