لاہور(روشن پاکستا ن نیوز)عام اتںخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا. لاہور میں سابق وزیراعظم شہبازشریف نےاپناووٹ کاسٹ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نےماڈل ٹاؤن میں اپناووٹ کاسٹ کردیا۔
سابق وزیراعظم کاووٹ کاسٹ کرنےکےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ دعاہےایسی حکومت آئےجومحبت اورخیرسگالی کےپھول نچھاورکرے۔یہ عظیم دھرتی محبت ویگانگت سےہی سرسبزہوگی۔
صدرمسلم لیگ کامزیدکہناتھاکہ انشااللہ اس دھرتی سےخوشحالی کےشگوفےپھوٹیں گے۔ملک سےبیروزگاری اورغربت کاخاتمہ ہوگا۔محنت کریں اورپاکستان کی خدمت کریں۔