بدھ,  18  ستمبر 2024ء
غیرملکی کوہ پیماؤں کا کامیاب ریسکیو آپریشن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاک آرمی نے ، امریکن، چیلی، مقدونیہ اور نیپال سے تعلق  رکھنے والے  6 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔

پاک آرمی نے  3 مختلف ہیلی سارٹیز میں 6غیر ملکی کوہ پیما کو ریسکیو کیا،کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھے

ان کوہ پیماؤں کی کے ٹو مہم جوئی کے دوران بیس کیمپ میں ہائی الٹیٹیوڈ سیکنس کا شکار ہوئے

کوہ پیماؤں نے پاک آرمی سے ریسکیو کے لئے رابطہ کیا جس کے فوراً بعد پاک آرمی نے ان کو ریسکیو کیا۔

کوہ پیما ؤں نےپاک آرمی کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کو سکردو ھسپتال منتقل کیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News