اتوار,  08  ستمبر 2024ء
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف پارلیمانی فورم استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف پارلیمانی فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر قومی اسمبلی ردعمل دے گی۔

صدر مملکت آصف  زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیس جولائی  کو طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام پانچ بجے ہوگا۔ صدر مملکت زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل چون  کے تحت طلب کیا ہے۔۔ اجلاس میں اہم ملکی مسائل پر بحث کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عدالتی فیصلے کے خلاف پارلیمانی فورم استعمال کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں  قرارداد منظور کرائی جائے گی، ایوان میں پارلیمان کی بالادستی اور خود مختاری سے متعلق بحث بھی ہو گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News