اتوار,  08  ستمبر 2024ء
جماعت اسلامی نے مذاکرات سے متعلق حکومت کو جواب دیدیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)جماعت اسلامی نے مذاکرات سے متعلق حکومت کو جواب دے دیا۔

ترجمان جماعت اسلامی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کی رہائی کی صورت میں ہی مذاکراتی عمل شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدے کے باوجود ابھی تک ہمارے لوگوں کو رہا نہیں کیا۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی رہائی تک نہ مذاکرات کریں گے، نہ کوئی اور بات آگے چلے گی۔

واضح رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے مطالبات سے متعلق بات کی تھی۔

محسن نقوی نے کہا تھ کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News