اتوار,  08  ستمبر 2024ء
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کاپیرسے راستے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (روشن پاکستان نیوز)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیرسے راستے بند کرنے کافیصلہ کرلیا۔

آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روزمیں داخل ہوگئی، آج بھی ملک بھر سے سامان کی ترسیل کا سلسلہ بند ہے۔

گڈزٹرانسپورٹرز کےعہدے داران کاکہنا ہےحکومت کی جانب سےابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،اگرمطالبات نہ مانےگئےتو اگلا لائحہ عمل راستے بند کرنا ہوگا۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرفیڈریشن اورڈرائیورز یونین نے بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News