اتوار,  08  ستمبر 2024ء
این ڈی ایم اے کے تھائی قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کیساتھ تعاون کے فروغ پر عملی اقدامات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی قیادت میں بنکاک،تھائی لینڈ میں ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹر (اے ڈی پی سی) بورڈ آف ٹرسٹیز کےپانچویں اجلاس میں شرکت کی۔

اس دورہ کا مقصد علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے اور خطرات کے تدارک کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ این ڈی ایم اے کے وفد نے ایجنڈے کی تشکیل اور آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے اپنے تجربات اور آراء سے آگاہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران، NDMA ٹیم نے تھائی ملٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کیا، جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بحالی کے منصوبوں میں معلومات اور تجربات کے تبادلہ بھی ہوا۔

علاوہ ازیں وفد نے تھائی ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ مٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں آفات کے خطرات کے تدارک کی حکمت عملیوں اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ دورہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون اور تجربے کے تبادلے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News