اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پولیس کیلیے اسلحہ اور جدید آلات خرید لیے گئے

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کے لیے اسلحہ اور جدید آلات خرید لیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق صوبے میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے باعث جدید آلات خریدے گئے ہیں۔

سامان کی خریداری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ سمری ارسال کی تھی، جس میں پولیس نے مجموعی طور پر 7 ارب روپے کے فنڈز مانگے تھے، تاہم صوبائی حکومت نے 3 ارب روپے جاری کیے تھے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 56 کروڑ روپے کی جدید گاڑیاں خریدی گئی ہیں، 40 کروڑ روپے مالیت کا جدید اسلحہ خرید لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تھرمل گنز ، نائٹ ویثنز کی خریداری بھی کر لی گئی ہے۔

اس کے ساتھ تکنیکی سامان کی خریداری پر 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ 50 کروڑ روپے کی بلٹ پروف جیکٹیں اور ہیلمٹس خریدے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News