اتوار,  08  ستمبر 2024ء
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ڈسکوز کی نجکاری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیربرائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کےاجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں مالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ ہوگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نجکاری کےحوالے سے2025 تک قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔پہلےمرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری ہوگی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کے لیےنجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہارہوگا۔

عبدالعلیم خان نےہدایت کی کہ اداروں کی شفاف اور جلد از جلد نجکاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نےکہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اوربحالی کے لیے نجکاری کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔

نجی شعبے کو منتقل ہونے والےاداروں کو منافع بخش بنانے کےمضبوط امکانات ہیں۔ نجکاری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں، حتمی منظوری سی سی او پی دے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News