اتوار,  08  ستمبر 2024ء
اسلام آباد،دھرنے کے سبب بند ایکسپریس وے کھول دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جماعت اسلامی کے دھرنے کے سبب بند ایکسپریس وے کھول دی گئی، ایکسپرس وے پر رکھے کنٹینرز روڈ سے ہٹا دیے گئے۔

فیض آباد انٹرچینج پر کنٹینرز کو سڑک سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا گیا، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں، مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی اے وی کالج چوک رسجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے،  ایجوکیشن یوٹرن سے مری روڈ پر موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ صدر کی طرف جانے والی سٹرک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے۔

دوسرے روز بھی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطلی کے باعث شہریوں کو مشکلات سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News