اسلام آباد() سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا اعجاز خان درانی نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کیلئے جمہوریت ناکام ہوچکی ہے،بجلی کی رائلٹی ہزارہ کا حق ہے جو اسے ملنا چاہیئے،آئی پی پیز دہشتگردی سے بڑا مسئلہ ہے، آئی پی پیز بجلی پیدا کریں یا نہ کریں کیپسٹی چارجز کی مد میںسالانہ اربوں روپے وصول کرلیتے ہیں، بجلی کے پی پیدا کرتا ہےپھر اسکا ہیڈ آفس لاہور میں کیوں ہے،آئی پی پیزاور 09مئی کے مجرمان کی انکوائری فوج کےذریعے ہونی چاہیے،گزشتہ دس سالوں میں 8ہزار 3سو 44 ارب آئی پی پیز کو دئیے گئے اسکے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے،ہزارہ کے حق کیلئے ہم احتجاج کریں گے ، یکم اگست سے ہم تحریک چلائیں گے اگر ہمارے حق نہیں ملے تو ہم سڑکیں بند کریں گے، بنوں واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،نیشنل سیکیورٹی کی زمہ داری پاک فوج کے پاس ہے تو انہیں اپنا کام کرنے دیں،سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوااعجاز خان درانی نے.
ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق صوبائی وزیر جنگلات حاجی ابرارحسین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں، نیشنل سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے پاس ہے، فوج کو اسکا کام کرنے دیا جائے،پاک فوج واحد ادارہ ہے جو میرٹ پر چلتا ہے اور ادارے کے اندر خود احتسابی نظام رائج ہے،عمران خان اور الطاف حسین کے مواصلات ایک جیسے ہیں دونوں ایک جیسی ایکٹنگ کرتے ہیں،نو مئی کے واقعات کرانے کا مقصد لاشیں گرا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل تھے، آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی پی پیز کی انکوائری خود کروائیں کیونکہ پاکستانی 77 سالہ تاریخ میں 40 خاندان حکومت کر رہے ہیں اور آئی پی پیز کے مالکان بھی وہی ہیں جو حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ کبھی بھی اپنے خلاف انکوائری نہیں کروائیں گے،جمہوریت نے عوام کو کیا دیا ہے،ملک چلانے کیلئے جمہوریت ناکام ہوچکی ہے ،اپنے مفادات کیلئےملک اور فوج کے خلاف اس حد تک چلے جانا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیاملک دشمنی کی بدترین مثال ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کی اور 09مئی کے مجرمان کی انکوائری فوج کےذریعے ہونی چاہیے اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے.
تربیلا، بھاشااور خان پور ڈیم ہزارہمیں واقع ہیں لہذاٰ بجلی کی رائلٹی ہزارہ کا حق ہے جو اسےملنی چاہیے،اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان نے کہا کہ ہزارہ میں تربیلا ڈیم سب سے بڑا منصوبہ ہے ،ہمارے آباؤ اجداد کی قبریں تربیلاڈیم میں ہیں،کے پی کو بجلی کی مد میںملنے والی 10فیصد رائلٹی ہزارہ کے لوگوں کو دی جائے، آئی پی پیز سب سے بڑا سکینڈل ہے، چالیس خاندان 24کروڑ عوام کو لوٹ رہے ہیں، آئی پی پیز کو ڈالروں میں پیسے دئیے جاتے ہیں ،عدلیہ اگر عوام کے ساتھ مخلص ہے تو سو موٹو ایکشن لے،آئی پی پیز کے خلاف کہتے ہیں بین الاقوامی سطح پر معاہدہ ہوا ہے اگر ملک نہیں بچے گا تو بین الاقوامی معاہدہ کیا کرے گا .
ہمارا آئیڈل انڈیا کا کیجروال ہے اللہ کیجروال جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا کرے، پاکستان میں آئی پی پیز دہشتگردی سے بھی بڑا مسئلہ،ہے آئی پی پیز بجلی پیدا کریں یا نہ کریں وہ سا لانہ اربوں روپے لیتے ہیں، بجلی کے پی پیدا کرتا ہے تو پھر اسکا ہیڈ آفس لاہور میں کیوں ہے، گندم پنجاب اپنے حساب سے دیتا ہے تو کیا ہم بجلی اپنے حساب سے نہ دیں، ہزارہ کو رائلٹی کیوں نہیں دی جاتی، گزشتہ دس سالوں میں 8ہزار 3سو 44 ارب آئی پی پیز کو دئیے گئے اسکے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے، سابق صوبائی وزیر جنگلات حاجی ابرار حسین کا کہنا تھا کہ رائلٹی ہزارہ کا حق ہے جواسے ملنی چاہیے، ہزارہ کے حق کیلئے ہم احتجاج کریں گے اوریکم اگست سے ہزارہ تحریک چلائیں گےاس کیلئے جس حد تک جانا پڑے جائیں گے، اگر ہمیں ہمارے حقوق نہیں ملے تو پھرسڑکیں بند کرنے پرمجبور ہونگے۔