بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کے خلاف قراردادقومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے اور پرچم کی بے حرمتی کے خلاف قرداد اور توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قراردادمیں کہاگیاکہ جرمنی کے شہر فریکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ پر افغانستان باشندوں کے حملے اور پرچم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد میں معاملے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کو سزا دینے اور فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ، بین الاقوامی قوانین کے مطابق پاکستانی سفارتی عملہ کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔

قراردادکے مطابق ‏پاکستان کی عزت اور وقار پہ کوئی حملہ قابل برداشت نہیں کیاجائیگا۔

قراردادمیں یہ بھی کہاگیاکہ ‏افغان باشندوں کا پاکستانی سفارتی عملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، حملے کے بعدبین الاقوامی سیکیورٹی قوانین سے متعلق تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

مزید خبریں