اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت یرغمال ہوچکا ہے ،جعلی مینڈیٹ سے حکومت نہیں چل رہی ۔
نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ ن لیگ کو زبردستی مسلط کیا گیا ہے ان سے ملک نہیں چل رہا. مہنگائی 38 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ 2018 میں ہماری نشستیں کم کرنے کے لیے آر ٹی ایس کو بٹھایا گیا تھا اور اس کی بینفشری بھی مسلم لیگ ن تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چرا کر ن لیگ کو دیا گیا، ججز کو بلیک میل کرکے ن لیگ کی حکومت نہیں بچنی، عوامی مینڈیٹ سے بچ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد پر کیوں اتنا جبر ہورہا ہے، عالیہ حمزہ کو کیوں باہر نہیں آنے دیا جارہا۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ جلسہ کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا. جلسہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ہم نے تو کبھی ن لیگ، پی پی یا فضل الرحمان کو جلسہ کرنے سے نہیں روکا تھا۔