بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پٹرول مہنگا ہونے پر چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدرسیالوی کا ردعمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدرسیالوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومحرم کو دس روپے پٹرول مہنگا کر کے حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ کس کے پیروکار ہیں۔عوام کو ہر دور کے ظالم وجابر یزید کے خلاف علم بغاوت بلندکرنا ہوگا۔

منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے ک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابلِ برداشت اضافہ مسترد کر دیا۔

شہیر سیالوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ نااہل، نالائق حکومت تاریخ کی سب سے بڑی عوام دشمن سرکار بن کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے محروم حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جس سے عوام کی زندگیاں مشکل سے مشکل ترین ہوتی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگے ایندھن اور مہنگی ترین بجلی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور معیشت کا بھُرکس نکال دیا ہے۔

ان کے مطابق ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے اور عوام کی آمدن اور قوتِ خرید بڑھانے کی بجائے تیل اور بجلی کو ریاستی بھتہ خوری کا کلیدی وسیلہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں