جمعه,  27 دسمبر 2024ء
کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ سراہ نہیں سکتے: حسن مرتضیٰ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ سراہا نہیں جا سکتا، اس طرح کے فیصلوں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی تاریخ میں ایسے فیصلے ہمیشہ بد ترین نتائج کے حامل ہوتے ہیں، ن لیگ کو ایسا فیصلہ لینے سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

حسن مرتضیٰ کا اپنی ہی جماعت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادیٔ فکر اور اظہارِ رائے پر قدغنوں کا کیسے ساتھ دے سکتی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کردار انصاف کے کٹہرے میں لانے چاہئیں۔

پیپلز پارٹی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مذاکرات، برداشت اور ایک دوسرے کے مینڈیٹ کے احترام میں مضمر ہے۔

مزید خبریں