بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
موٹروے پر کار کی ٹرک سے ٹکر، 2افراد جاں بحق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کلرکہار موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب کار کی ٹرک سے ٹکر کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ٹراما اسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سوار تھے جو لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے، حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوئے۔

مزید خبریں