پیر,  16  ستمبر 2024ء
پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور جرائم کے قلع قمع کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایاکہ پی ایچ پی نے ایک ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 4 لاکھ 46 ہزار 1 سو 67 افراد کو چیک کیا۔

دورانِ چیکنگ 76 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران گرفتارکیاگیا۔

تین لاکھ 29 ہزار 2 سو 83 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 36 چوری شدہ گاڑیاں/ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 56 ہزار 2 سو 03 ای چالان کیے گئے۔

ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 11671 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی ـ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News