سرگودھا(روشن پاکستان نیوز)پاک بحریہ کے ایس ایس جی کمانڈو نے ڈوبنے والے سیاح لڑکے کی لاش نکال لی
سرگودھا سے تعلق رکھنے والا نجوان ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈالہ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا۔
جاں بحق نوجوان مقامی ندی میں تیراکی کے دوران ڈوب گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے پاکستان نیوی کے ایس ایس جی کمانڈو عمر علی کو مدد کے لیے فون کیا جو اپنی ولیمہ کی تقریب میں شریک تھے۔
عمر اپنا ولیمہ چھوڑ کر ریسکیو آپریشن کی قیادت کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے اور گھنٹے بعد ڈوبنے والے لڑکے کی لاش نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔
آزاد کشمیر کی مقامی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر عمر علی کی بے مثال جذبے اور حوصلے کی بھرپور تعریف کی۔