اتوار,  24 نومبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے، رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ جس طرح طے ہے کہ بانی پی ٹی آئی فتنہ فساد کے علاوہ کوئی کام نہیں کریں گے، اسی طرح آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر عمل سے انتشار اور افراتفری کی سیاست ثابت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کو کیس لڑنے کا حق ہے، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں دفاع کا حق حاصل ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نیب نے گرفتار کیا ہے تو کس نے عدالت جانے سے روکا ہے؟

انکا کہنا تھا کہ عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہیں، کیا ہم نے 9 مئی واقعہ کیا تھا؟ انہوں نے ریاست کے خلاف اقدام کیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مہم چلائی گئی۔

مزید خبریں