چترال (روشن پاکستان نیوز)چترال میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گاڑی کھائی میں گرنے کا حادثہ چترال کے علاقے بریپ کےقریب پیش آیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو حادثے کا شکار گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔