بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
وزیراعظم کو بجلی کی اوور بلنگ سے متعلق ایجنسیوں کی تحقیقاتی رپورٹ پیش

 اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کو بجلی کی اوور بلنگ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور انٹیلیجنس بیورو کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ملک میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔

نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں۔

مزید خبریں