هفته,  27 جولائی 2024ء
وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کے بعدانوارالحق کاکڑ کیا کریں گے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد کچھ وقت کے لیے آرام کروں گا اور پھر اس کے بعد سیاست میں ہی رہوں گا کیوں کہ جو شخص ایک بار سیاست میں آ جائے وہ اس کو ترک نہیں کر سکتا۔

انوارالحق کاکڑ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دئیے ،نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ یہ واضح نہیں کہ کس جماعت کے پلیٹ فارم سے میں سیاست کروں گایہ وقت دیکھ کرفیصلہ کیاجائے گا،نگراں وزیراعظم نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ جولوگ کہہ رہے تھے کہ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں ان کابیانیہ غلط ثابت ہوا اوراب ملک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں،انوارالحق کاکڑ کامزید کہناتھاکہ نگراں حکومت نے معیشت کودرست سمت میں گامزن کیا ابھی اس پوزیشن میں آچکے ہیں کہ شرح سود کوکم کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ منتخب حکومت کواقتدار منتقل کرنے کے بعد نئی کابینہ کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس رکھیں گے جس میں انہیں اپنے دورمیں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گایہ ایک نئی روایت ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News