بدھ,  18  ستمبر 2024ء
گلگت، مختلف محکموں میں فیسوں اور ٹیکس کا نفاذ معطل

گلگت(روشن پاکستان نیوز )گلگت بلتستان حکومت نے تعلیم اورزراعت کے علاوہ تعمیرات اورماہی پروری کے محکموں میں ایسی تمام فیسوں اورٹیکسو ں کانفاذ معطل کردیاہے جوفنانس ایکٹ 2023کے ذریعے پہلی مرتبہ متعارف کرائے گئے ۔

پیر کووزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیکرٹریٹ کی ج انب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ عوام پربوجھ کم کرنے اورانہیں سہولیات مہیاکرنے کے تناظر میں کیا۔نوٹیفکیشن میںکہاگیاکہ جی بی کابینہ اوراسمبلی سے منظوری اورنئی ترامیم ہونے تک فنانس ایکٹ 2023معطل رہے گاجبکہ اس دوران جن سرکاری محکموں کوشکایات یاتحفظات ہوں وہ کابینہ میں تحریری رپورٹ جمع کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے 15نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں دوسرے نمبر پرفنانس ایکٹ کوختم کرنے کامطالبہ کیاگیاتھااورحکومت کوتجویز دی گئی تھی کہ گلگت بلتستان کے ڈومیسائل ہولڈرز کوٹیکس سے استثنیٰ قرار دیاجائے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج اوردھرنے کی وجہ سے حکومت اس سے قبل گندم کی نئی قیمت کے فیصلے کوبھی واپس لے چکی ہے جبکہ دوسری طرف عوامی ایکشن کمیٹی نے بدلتی صورتحال پرکوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاہے جس میں اس کے علاوہ دیگر امور کوبھی زیرغور لایاجائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News