جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
گلیشیرز پگھلنے کے باعث گلگت بلتستان میں کئی علاقے زیرِآب

گلگت (روشن پاکستان نیوز)شدید گرمی پڑنے پر گلیشیرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو جانے سے گلگت بلتستان کے بہت سے علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ یہی کیفیت دریائے غذر میں پانی زیادہ آجانے کے باعث رونما ہوئی ہے۔

متعدد مقامات پانی بہت زیادہ آجانے سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دریائے غذر پر تعمیر کیا جانے والا ایک بڑا حفاظتی پشتہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

عوام اور منتخب نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں اور کھیتوں کو بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ متعدد مقامات پر پانی زیادہ مقدار میں آجانے سے زمین کا کٹاؤ بڑھ گیا ہے۔

بعض مقامات پر پانی اتنا زیادہ آگیا ہے کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے خدشے کا سامنا ہے۔

گلیشیرز کے پگھلنے کی رفتار تیز ہو جانے سے نشیبی علاقوں کو زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے ضروری انتظامات اب تک دکھائی نہیں دیے۔

مزید خبریں