اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اتحاد اسلامی فورم مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری قوم پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور حکومتوں کے اس امر پر شکر گزار ہیں کہ وہ ہر سال کی طرح امسال بھی کشمیریوں کی حوصلہ افزای کے لیے یوم یکجہتی کشمیر پوری دنیااور پاکستان کے کونے کونے میں منا رہے ہیں۔
سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ بھارت سے آزادی کے لیے ہر قسم کے مظالم, فوج کشی اور بھارتی جنگی جرائم کا بہادری سے مقابلہ کر رہے .کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنا اس ہوم یکجہتی کا بنیادی مقصد ہوتا ہے۔کشمیریوں کی قربانیوں اور انکی جد وجھد آزادی کو تسلیم کرنا اور اور تحریک سے وابستہ ہر کشمیری کی مدد کرنا یوم یکجہتی منانے کا ایک اور مقصد ہوتا ہے ۔
سید منظور احمد شاہ نے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو عالمی اور مقامی سطح پر اجاگر کرنے اور دنیاء پر کشمیریوں کی تحریک ازادی کی حقانیت واضح کرنے کے لیے بھی یوم یکجہتی کشمیر مناتا ہے ۔حکومت پاکستان اور عوام , حکومت آزاد کشمیر اور آزاد کشمیری عوام اور کشمیری و پاکستانی ڈایاسپورہ کے لوگ پوری دنیاء میں یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہوے عالمی برادری تک کشمیریوں کی آواز اور بھارتی جنگی جرایم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پہنچانے کے لیے یہ دن منا رہے ہیں ۔
یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ اقوم متحدہ نے 18 قرار دادوں کے ذریعے بھارتی حکومتوں اور قوم کو پابند کیا ہے کہ کشمیریں کو جائرقانونی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقوق اور حق خود ارادیت دیا جائے اور مسئلہ کشمیر کو جمہوری طریقے سے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی راے شماری سے مستقل طور پر حل کیا جائے۔
سید منظور احمد شاہ نے واضح کیا کہ کشمیر کی جائز اور مبنی بر حق تحریک ازادی کی مدد کرنے کا جو یوم یکجہتی کےذریعے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں اور عوام اعادہ کرتی ہیں کہ کشمیریوں کی ہر طرح کی مدد کی جائے اور بھارت کے خلاف انہیں تنہانہیں چھوڑنا چاہیے پاکستان یوم یکجہتی منا نےذریعے مہذب دنیا کو بھی ترغیب دیتا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام کی مدد کریں اقوام عالم اپنی قرار دادوں کا بھرم رکھیں اور کشیری مظلوم عوام کا ساتھ دیں بھارتی مظالم اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کشی، نسل کشی اور کشمیریوں کی مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت بدلنے کی مہم کو ختم کرائیں ۔