هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان کے پہلے دو منزلہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، کس جگہ تعمیر ہو رہا ہے ؟

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان کے پہلے دومنزلہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

دو منزلہ انڈرپاس گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے جس سے برکت مارکیٹ، کینال روڈ، جناح ہسپتال اور اقبال ٹاؤن کی طرف جانے والی ٹریفک مستفید ہوگی، لیول ون پرانڈر پاس برکت مارکیٹ سے کینال روڈ کی طرف جائیگالیول ٹوانڈر پاس جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طر ف جائیگاپہلا انڈر پاس سات سومیٹر طویل ہوگاجبکہ لیول ٹو انڈرپاس چار اعشارئیہ ایک کلومیٹر طویل ہوگا،بھیکے وال موڑ پر ایک یوٹرن اور کینال روڈ پر بھی ایک یو ٹرن بنایا جائیگا۔

میگاپراجیکٹ کا نام رستم زماں دی گریٹ گاما کراسنگ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئےوزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ قومی ہیرو ورلڈ چیمپئن گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے، اس منصوبے کی مدت تکمیل چھ ماہ رکھی گئی ہے لیکن امید ہے یہ منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہو گا۔ چاہتا ہوں کہ یہ منصوبہ 3 سے 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس بڑے منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

مزید خبریں