پیر,  08 جولائی 2024ء
سانحہ ہڈر میں ملوث دو اہم کمانڈرز ہلاک

چلاس(روشن پاکستان نیوز)ذرائع نے بتایا ہے کہ سانحہ ہڈر میں ملوث دو اہم کمانڈرز ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک ذخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مقامی جرگوں اور عمائدین علاقہ کی جانب سے تعاون حاصل نہیں ہو رہا جیسا کہ سانحہ ہڈر کے بعد طے ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ جاری آپریشن مقامی عمائدین اور جرگے کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا اور آپریشن کی ناکامی مزید کسی سانحے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔

گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کامیاب آپریشن کے بعد واپس روانہ ہو رہی تھیں جب ان کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جب کہ اس ضمن میں قبائیلی عمائدین اور جرگہ ممبران نے گارنٹی دی تھی کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔سیکورٹی فورسز اور آپریشن میں حصہ لینے والے قانون نافذ کرنے والے ادارے قبائلی عمائدین اور جرگہ ممبران کو وعدوں پرعمل درآمد کروانے کے لئے قائل کر رہے ہیں۔

چلاس .سانحہ ہڈر میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے آج نماز جمعہ کے خطبوں کی انتہائی اہمیت ہے خاص طور پر ضلع دیامر کی مساجد ,قبائلی عمائدین اور معززین جرگہ کی اہمیت نمایاں ہو گی۔

چلاس .سانحہ ہڈر میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے سیکورٹی فورسز اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ قبائلی عمائدین اورجرگہ ممبران طے شدہ نکات پر تعاون نہیں کر رہے۔

گزشتہ روز کامیاب آپریشن کے بعد واپس جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر ہونے والی فائرنگ پر ادارے شدید خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News