منگل,  23 جولائی 2024ء
دلجیت دوسانجھ نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنادی

دہلی (روشن پاکستان نیوز) بھارتی   پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ  نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنا دی،عالمی سطح پر اپنے کانسرٹ دلومیناتی سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے  بالآخر پاکستان آنے کا عندیہ دیدیا۔

گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے یہ اعلان سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پاکستانی مداح کے سوال کے جواب میں دیا گیا۔ دلجیت دوسانجھ کی جانب سے جلد ہی  پاکستان ٹور کا اشارہ کرتی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے ایکس پر وائرل ہوگئی۔

ایکس صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ  بھائی اس حوالے سے ابھی  ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ مجھے پاکستان کی ویزا پالیسیوں کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ مینیجمنٹ کچھ کرے اور ہم جلد ہی پاکستان میں ملیں۔

مزید پڑھیں: صبا فیصل کے بیٹوں کی اہمیت کے بیان پر حرا خان اور سعدیہ فیصل کے درمیان بحث شروع ہو گئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News