پیر,  07 اکتوبر 2024ء
کراچی ،طوفانی بارش کے پانی میں ڈوبنے والا5بچوں کاباپ جاں بحق

کراچی(روشن پاکستان نیوز )کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی بھر گیا اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے بعد شہر کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
متوفی کی شناخت سید فخر عالم کے نام سے ہوئی ہے جو پانچ بیٹیوں کا باپ تھا اور اپنے خاندان کے لئے روٹی کمانے کے لئے فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق، عالم ہفتہ کی رات کام سے گھر کے لئے نکلا تھا جب وہ نالے میں گر گیا۔
دریں اثنا متوفی کی نعش کو مزید جانچ کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد متعدد سڑکوں پر پانی بھر گیا جبکہ مسافر کئی شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔

مزید خبریں