جمعه,  05 جولائی 2024ء
نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئندہ مالی سال کے لیے نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

فنانس بل میں گاڑیوں کے پُرزوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز کے ٹائر اور ٹیوب پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائيکلوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جب کہ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News