جمعه,  05 جولائی 2024ء
اسلام آباد،روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ سنگجانی کے علاقے میں ملزمان پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ  ملزمان کے ٹھکانے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News