هفته,  13 جولائی 2024ء
شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مری (روشن پاکستان نیوز)ری کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا

شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News