هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔جنوری 2024 میں 30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے۔اسی طرح کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ کے شہروں حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسی طرح پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان بھر میں 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔رواں سال جنوری میں اب تک 28 حیاتیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید خبریں