هفته,  28  ستمبر 2024ء
چینی کمپنی آئندہ ماہ سے تین لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا آغاز کرے گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم کے دورہ چین میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی ہواوے آئندہ ماہ سے تین لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا آغاز کرے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں قواعد و ضوابط اور اہلیت کا معیار مقرر کرنے کیلئے تجاویز پر کام جاری ہے،چین کی ہواوے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کے تحت اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی بھی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے پانچ سالوں میں کم از کم 1.5 ملین آئی ٹی سرٹیفائیڈ افراد کو تیار کرنے کے لیے گوگل، مائیکروسافٹ اور دنیا کی دیگر معروف آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نوجوان پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تباہ کن اثرات،میسجنگ ایپ پر پابندی، 16 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News