کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی میں آج اور اگلے دو دن کے دوران مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آج 40 ڈگری یا اس سے زائد ہوسکتا ہے اور آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق اس وقت اندرون سندھ گرمی کی لپیٹ میں ہے، رواں سیزن میں اندرون سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مئی2017ء میں تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ ملکی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔











