اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
ڈرائیونگ لائسنس بنوانےوالےصارفین کیلئے تشویشناک خبر

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ڈرائیونگ لائسنس بنوانےوالےصارفین کیلئے تشویشناک خبر،سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے27 مئی تک لائسنس سروسز معطل رہیں گے۔

تفصیلات کےمطابق آج شام 05 بجے سے لیکر 27 مئی دوپہر 03 بجے تک لائسنسنگ سسٹم بند رہے گا۔

سی ٹی او عمارہ اطہرکاکہناتھاکہ ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم پنجاب بھر میں اپ گریڈیشن کیوجہ سے بند رہے گا۔ لرنر پرمٹ، رینول و فریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے۔شہری 27 مئی دوپہر 03 بجے کے بعد لائسنس دفاتر تشریف لاسکیں گے۔
عمارہ اطہر کامزیدکہناتھاکہ راستہ ایف ایم، راستہ ایپ، سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا، شہریوں کے پاس ای لائسنس کا ہونا ضروری اور وہ قابل قبول ہوگا۔ای لائسنس رکھنے والوں کو چالان ٹکٹس جاری نہیں ہونگے۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربااضافہ،نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں