پیر,  20 مئی 2024ء
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تقریب، شہدا کے ورثا اور وزیراعظم کی شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر سینیئر حکومتی رہنما شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر تقریب میں شریک شہدا کے ورثا کا استقبال کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ شر پسند ایک آنکھ لے کر ہمارا جذبہ حب الوطنی ختم نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: سانحہ9مئی کوایک سال مکمل: سیاستدان جب ایسے امتحانات سے گزرے تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا گیا، وزیراعظم شہبا زشریف

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News