اتوار,  19 مئی 2024ء
وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا پنجاب کے کسانوں کے لئے بڑا اعلان

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب کے بے حال کسانوں کو بڑی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خبیرپختونخواہ اپنے پنجاب کے کسان بھائیوں سے 3900روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ہوٹلوں پر اور تندوروں پر روٹی کی قیمت کو چیک کیا جا رہا ہے اور پورے صوبے کی نان بائی ایسوسی ایشن نے اس معاملے میں مجھے بہت سپورٹ کیا ہے کہ عوام کو ہم مل کر ریلیف فراہم کریں گے۔

ان کا ک ہنا تھا کہ نان بھائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا میرا اقدام بہت اچھا ہے، ہم اس کو سراہتے ہیں اور اس پر من وعن عمل درامد کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے کہا کہ اگر خیبر پختون خواہ میں کسی جگہ پر نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت کے معاملے پر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، تو میری ابھی ان سے ملاقات نہیں ہوئی اور جب ہم ملاقات کریں گے تو انشااللہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں پنجاب کے کسانوں کو ایک بہت بڑی پیشکش کر رہا ہوں ،میرے صوبے کو گندم چاہیے، پنجاب کے لوگ آئیں اور ہمیں گندم دیں اور میں ان سے گندم 3900روپے فی من خریدوں گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پہلے بھی گندم خریدتا ہے اور اب بھی خریدنی تو ہے اس لیے ہمارے پنجاب کے کسان بھائی مشکل میں ہیں، ان کی مشکل کو آسان کرنے کے لیے میں بطور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ یہ کہہ رہا ہوں کہ ہم پنجاب کے کسانوں سے 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید لیں گے اور پہلے ائیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہم گندم خریدیں گے، سب کو پوری پیمنٹ دی جائے گی، اگر کوئی اس میں کرپشن کرتا ہے، میرے صوبے سے کوئی پیسے مانگتا ہے تو آپ اس کا نام بتائیں، ویڈیو بنائیں ،سوشل میڈیا پر لگائیں ،میری سوشل میڈیا ٹیم بہت فعال ہے ،وہ فوری ایکشن لے گی ،مجھے بتائے گی اور ہم اس کردار کے خلاف ایکشن لیں گے ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب کا کسان بے حال ہے، پنجاب حکومت ان سے گندم لے نہیں رہی کسان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور میں پہلے پاسکو سے خریدتا تھا، گندم اس دفعہ پنجاب کے کسانوں سے خریدوں گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلی خیبر پختون خواں نے کہا کہ جس نے بھی پنجاب سے گندم بیچنی ہے ،وہ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،گندم دیکر اپنے حق حلال کے پیسے وصول کر لے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات پنجاب کے کسانوں کو پتہ ہے اور پنجاب کے کسان تیاری بھی پکڑ کے بیٹھے ہوئے ہیں، لاکھوں بوریاں پنجاب سے خیبر پختون خواہ آنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News