منگل,  30 اپریل 2024ء
پی پی رہنماء سحرکامران کی اخونزادہ چٹان پرحملےکی مذمت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماء ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نےخونزادہ چٹان پرحملےکی مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماء ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نےخونزادہ چٹان پرحملےکی مذمت کی ۔

سحرکامران نے اخوان زادہ چٹان پر حملہ کرنےوالوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ بھی کر دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےامیدوارپرانتخابی مہم میں حملہ تشویش ناک ہے، خیبرپختونخواحکومت امن وامان کےقیام میں ناکام ہوچکی ہے۔

یادرہے کہ این اے 8 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں مصروف پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکے میں پی پی رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ واقعہ تحصیل مومند کےعلاقے بدان روڈ پرپیش آیا۔

پی پی رہنما اخونزادہ چٹان باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم سے واپس آ رہے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News