بدھ,  15 مئی 2024ء
کاشکاروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، سحر کامران نے حکومت کو کھری کھری سنادیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماورکن قومی اسمبلی سحر کامران بھی کسانوں کے حق میں بول پڑیں اور حکومت کو کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماسحر کامران نے کہاکہ کاشکاروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، حکومت کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی، وہ اپنی فصل نقصان پر بیچنے پر مجبور ہیں جبکہ اپریل کے مہینہ میں بھی درآمد شدہ گندم کے بحری جہاز پورٹ پہ لنگرانداز بھی ہورہے ہیں اور فرار بھی ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شپنگ ذرائع کے مطابق 1500 ٹن کم گندم نکلنے پر بحری جہاز آٹر اینکریج سے فرار ہو گیا! حکومت اپنی پالیسی اور کارکردگی کی وضاحت کرے۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی، کھاد، ڈیزل، بیج اور دیگر اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت قیمتیں ریگولیٹ کرنے اور کاشتکاروں کو ریلف پہچانے میں ناکام نظرآتی ہے ،

انہوں نے کہاکہ قومی زراعت کو نقصان پہنچانے کے لئے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ ملک میں وافر گندم موجود تھی اور نئی فصل بھی تیار تھی، اور سونے پہ سہاگہ درآمد شدہ گندم میں گھپلا، پورٹ سے بحری جہاز فرار ہوگیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز گندم کی کمی کا مبینہ گھپلا سامنے آنے پر کراچی پورٹ سے بحری جہاز فرار ہو گیاتھا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق1500ٹن کم گندم نکلنے پر بحری جہاز آوٹر اینکریج سے فرار ہو گیا،آنا الزبت جہاز کو 1500ٹن گندم کم نکلنے پر آوٹر اینکریج پر رکنے کی ہدایت تھی۔

ذرائع کے مطابق جہاز اور گندم مالکان کے درمیان تنازع حل ہونے سے قبل جہاز فرار ہو گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق مال پورا ہوتا ہے، انشورنش سے رقم نکالنے کے لیے یہ عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News