لاہور(روشن پاکستان نیوز)سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ ان کی ایک شادی میں جنرل (ر)باجوہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران جنرل باجوہ نے قرآن پر ہاتھ رکھ کراور اپنی والدہ کی قبر کی قسم کھاکر کہا کہ میرا نواز شریف کو لندن بھجوانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی نے ایک گفتگومیں کہا کہ ان کی ایک شادی میں جنرل (ر)باجوہ سے ملاقات ہوئی ۔
مزیدپڑھیں:ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
شامی نے بتایاکہ ملاقات کے دوران جنرل باجوہ نے قرآن پر ہاتھ رکھ کراور اپنی والدہ کی قبر کی قسم کھاکر کہا کہ میرا نواز شریف کو لندن بھجوانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔
سینئر صحافی نے کہاکہ سابق آرمی چیف نے ملاقات میں امریکا کیساتھ ملکر سازش اور عمران خان کی حکومت گرانے کے الزام کی بھی سختی سے تردید کی اور کہا کہ حکومت گرانے میں ان کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اپنی حکومت گرانے کی وجہ جنرل(ر)باجوہ کو قراردیتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھئے:مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ بھی کئی دفعہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا پر لگائے گئے الزامات کومستردکرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے۔











