هفته,  04 مئی 2024ء
مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دےدی، پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔

صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری کریں گے اور ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔

ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اور تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا، انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر اسپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News