جمعه,  03 مئی 2024ء
لاہور،شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا الزام، ایس ایچ او شادمان گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور میں تعینات پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف شہری کو اغوا کرکے اس سے تاوان وصول کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرکے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شادمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ایس ایچ او افضال رؤف اور سب انسپکٹر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف ضلع شیخوپورہ کے تھانہ فیروزوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:چھوٹا چورجیل میں مرجاتاہے ،اربوں چوری کرنے والاوزیراعظم بن جاتا ہے،شاندانہ گلزار

واقعہ کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی الیاس کو زبردستی گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم جگہ لے جایا گیا اور ایک کروڑ کا مطالبہ کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق الیاس نے گھر فون کر کے 12 لاکھ روپے منگوائے اور وہ رقم اہلکاروں کو دے کر اپنی جان چھڑوائی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News