جمعه,  17 مئی 2024ء
چھوٹا چورجیل میں مرجاتاہے ،اربوں چوری کرنے والاوزیراعظم بن جاتا ہے،شاندانہ گلزار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستا ن تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارنے کہا ہے کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ 16 ہزار چرانے والا جیل میں مرجاتا ہے اور 16 ارب چرانے والا وزیراعظم بن جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ن لیگ والے جیل میں بھی برداشت نہیں کر رہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ یہ ملک خونی انقلاب کی طرف جانانظرآرہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ اس ملک کو خونی انقلاب کی طرف دھیکیلا جارہا ہے ۔

شاندانہ گلزارنے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک کے سیاستدانوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایاگیا،اس ملک کے سیاستدانوں کو قتل کیاگیا،اس ملک کے وزرائے اعظم کو گھر بھیجا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ میری بانی پی ٹی آئی سے دوبار جیل میں ملاقات ہوئی ہے، ہر بار بانی پی ٹی آئی نے بنگلہ دیش کی بات کی۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کے لئے آفرز ملی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، اڈیالہ جیل میں ہمیں نہیں جانے دیا جارہا لیکن دہشتگرد وہاں پہنچ رہے ہیں، 6 ججز کو ڈرانے کے لئے خط میں پاؤڈر بھیجے جارہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کسی صورت بھی ڈیل نہیں کروں گا، دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News