منگل,  10 دسمبر 2024ء
ضمنی انتخابات: 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

 

لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

دفعہ 144 اٹھارہ سے 22 اپریل تک نافذ رہے گی جس کے تحت متعلقہ اضلاع کے ضمنی انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔

بیان کے مطابق الیکشن میں فوج اور رینجرز کے اہلکار ریزرو ڈیوٹی دیں گے اور ضرورت پڑنے پر فوج اور رینجرز کو استعمال کیا جائے گا جب کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پولیس اور ایلیٹ فورس تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔

مزید خبریں