بدھ,  01 مئی 2024ء
سرکاری ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ کی پیشگی نوٹس کی شرط لاگو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے رضا کاراانہ طور پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین پر کم از کم تین مہینے کی پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیاہے۔

رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان و سربراہ فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وزارت خزانہ کے موجودہ لیٹر کا مقصد ان عقلمند ملازمین کا محاصرہ کرنا ہے جنہوں نے یکم جولائی سے ہونے والے متوقع ملازمین اصلاحات پینشن اصلاحات سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کی پلاننگ کر رکھی تھی۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت اب وہ تین مہینے کا نوٹس دے کر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے کے پابند ہوں گے یعنی کہ اگر ایک ملازم ابھی 16 اپریل 2024 کو قبل از وقت رضا کارانہ طور پر ریٹائر ہونا چاہے تو عملی طور پر اس کی ریٹائرمنٹ 16 جولائی سے پہلے نہیں ہو سکے گی۔

رحمان باجوا نے تمام سرکاری ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اب ملازمین کو عملی طور پر باہر نکلنا پڑے گا بصورت دیگر متوقع پینشن اصلاحات یکم جولائی سے نافذ ہونے جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں سیکرٹری خزانہ اور وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن گئے ہوئے ہیں جن کی واپسی 24 اپریل کو ہوگی اور اس کے بعد پینشن کے حوالے سے پیش رفت پر کوئی واضح صورتحال سامنے آئے گی۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں کی پیشکش

رحمان علی باجوا نے خبردار کیا کہ ملازمین آنے والے بجٹ میں پنشن کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ تنخواہوں میں تفریق کے خاتمے ، لیو ان کیشمنٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہاؤس رینٹ میڈیکل اور کینونس الاؤنس میں اضافے کے لیے عملی طور پر باہر نہیں نکلیں گے تو ملازمین اور ان کے بچوں اور اہل خانہ کا مستقبل جو پہلے سے تاریک ہے مزید تاریک ہو جائے گا۔ دیگر مطالبات میں صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن تمام ڈیلی ویجز کنٹرکٹ ملازمین کی مستقلی اور اس کے ساتھ ساتھ بالخصوص گریڈ ایک سے 16 کے پسے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 100 فیصد اضافہ اور دیگر اجتماعی مسائل انشاءاللہ ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

رحمان علی باجوا نے حکومت وقت کو ایک بار پھر واضح کیا کہ ھم کسی صورت بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ھوں گے اور بہت جلد اگیگا صوبائی اور فیڈرل کے قائدین سے مشاورت کے بعد مشترکہ احتجاج و دھرنے کا کا اعلان کریں گے اور اس بات کا عزم کیا کہ ھم اپنے حقوق کے کیلئے پر امن رہتے ھوئے بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News