منگل,  30 اپریل 2024ء
ہم نہ 47 میں ہیں، نہ 45 میں اس لیے خاموش ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(روشن پاکستان  نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نہ 47 میں ہیں، نہ 45 میں ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں۔

یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آ گیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے۔

مزیدپڑھیں:گوجرانوالہ،انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث تھے انہیں پکڑیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News