جمعه,  17 مئی 2024ء
سحرکامران کاشہید ذوالفقار علی بھٹوکوان کی 45ویں برسی پرخراج عقیدت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹوان کی 45ویں برسی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان کا خالق، عوام کے حقوق کا علمبردار، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والا بھٹو امر ہے، ان کی آواز ہر مظلوم کے دل میں دھڑکتی ہے، ان کی کاوشوں، قربانیوں اور جرات کی آج دنیا قائل ہے۔

تفصیلات کے مطابق چار اپریل کوپاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ وہ تاریخ میں زندہ رہیں گے، اور آج وقت گواہ ہے کہ بھٹو زندہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کا خالق، عوام کے حقوق کا علمبردار، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والا بھٹو امر ہے، ان کی آواز ہر مظلوم کے دل میں دھڑکتی ہے، ان کی کاوشوں، قربانیوں اور جرات کی آج دنیا قائل ہے۔

انہوں نے کہاکہ قائد عوام ملکی اور عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈر تھے، وہ پاکستان میں سیاست کو طاقتوروں کے چنگل سے نکال کر عوام میں لائے، مقامی اور عالمی سطح پر وہ فیصلے کیے جن کی مجال اس زمانے میں شاید ہی کوئی اور کرپاتا۔

مزیدپڑھیں:آصفہ بھٹو !آپ پر فخر ہے،ہمیشہ ایسے ہی چمکتی دمکتی رہیں ، سحر کامران کاٹوئٹ

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ محققین کا ماننا ہے کہ مغربی استعمار کیخلاف اسلامی ممالک کو متحد کرنے سمیت ایسے کئی کارنامے ہیں جو ذوالفقار علی بھٹو کو موت کے بعد بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

کامران سحر نے بیان کے آخر میں کہاکہ شہید بھٹو کی یہ بات بھی سچ ثابت ہوئی کہ

میں اتنا گونجوں گا کہ صدیوں تک سنائی دوں گا۔
ہر حال میں ہر دور میں تابندہ رہوں گا۔
میں زندہ جاوید ہوں پائندہ رہوں گا۔
تاریخ میرے نام کی تعظیم کرے گی۔
تاریخ کے اوراق میں آئندہ رہوں گا۔

یادرہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 45 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن 4 اپریل 1979 کو پھانسی دی گئی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News